پاناما جے آئی ٹی سے متعلق ریمارکس پر چیف جسٹس کی تردید

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے چوہدری نثار اور پاناما جے آئی ٹی سے متعلق ریمارکس کی تردید کردی۔گزشتہ روز جعلی بینک اکاؤنٹس کی سماعت ہوئی اور میڈیا میں چیف جسٹس سے یہ بیان منسوب کیا گیا کہ پاناما جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کے اہلکاروں کو اس وقت کے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے شامل کروایا تھا، تاہم جمعرات کو ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے وضاحت کی کہ کل میری چوہدری نثار کی جے آئی ٹی سے مراد پاناما جے آئی ٹی نہیں بلکہ ڈان لیکس کی جے آئی ٹی تھی، جبکہ پاناما جے آئی ٹی سپریم کورٹ نے ہی بنائی تھی۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ گزشتہ روز خبر کو غلط چلایا گیا، غلط خبر چلنے پر ٹاک شوز ہوگئے، میری مراد ڈان لیکس کی جے آئی ٹی تھی، دی نیوز اورجنگ اخبار ہمیشہ ایسا ہی کرتے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment