اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت کے دوران جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ پارٹی کاکام ہے وہ آئینی ادارے کومطمئن کرے اور کسی خامی کی نشاندہی ہراساں کرنانہیں جبکہ اسلام آبادہائیکورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی درخواست پرالیکشن کمیشن اوراکبر ایس بابرکو نوٹس جاری کر دیئے۔