اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )سابق وزیراعظم میاں نوازشریف ،مریم نوازاور کیپٹن (ر)محمدصفدرکواسلام آبادکی احتساب عدالت کی جانب سے دی گئی سزاکومعطل کرنے کی درخواستوں کی سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹراور میاں نوازشریف کے وکیل کے درمیان دلائل دینے کے دوران گرماگرمی ہوئی ہے جس پر عدالت نے دونوں کوکراس ٹاک کرنے سے روک دیا۔جمعرات کوسماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹرسردارمظفر اورنواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کے درمیان گرماگرمی ہوگئی۔جس میں سردارمظفر نے کہا کہ میں عدالت کیساتھ بات کررہاہوں،درمیان میں نہ بولیں۔خواجہ حارث نے جواب دیا کہ میں بھی عدالت سے بات کر رہا ہوں۔جسٹس اطہرمن اللہ بولے آپ دونوں ہمارے لیے قابل احترام ہیں،ایسانہ کریں۔جس پر معاملہ رفع دفع ہوگیا۔