کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کی نئی کابینہ کی تشکیل اور حکومت سازی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریماکس دیئے کہ آرٹیکل 199 کے تحت ہائی کورٹ منتخب نمائندوں کو کام کرنے سے روکنے کی مجاز نہیں۔ اگر کوئی ثبوت ہے تو سپریم کورٹ سے رجوع کریں۔