حنیف عبا سی سزا کیخلاف اپیل کی سماعت سےجسٹس مرزا وقاص کی معذرت

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) عدالت عالیہ راولپنڈی کے ڈویڑن بنچ میں شامل جسٹس مرزا وقاص روٴف نے ایفی ڈرین کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عبا سی کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت سے معذرت کر لی فاضل جج نے قرار دیا کہ حنیف عبا سی کے خلاف سپریم کورٹ میں بطور وکیل پیش ہو تا رہاہوں اب اخلاقی طور پر مناسب نہیں کہ میں اپیل کی سماعت کروں فاضل جج کی معذرت کے بعد بنچ میں شامل عدالت عالیہ کے سینئر جج عباد الرحمان لودھی نے اپیل کی سماعت عدالتی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی۔

Comments (0)
Add Comment