فاریاب میں طالبان حملے میں ڈسٹرکٹ چیف سمیت 4 ہلاک

پشاور(نمائندہ خصوصی)افغانستان کے صوبہ فایاب میں طالبان کے حملے میں ضلع تغاب کا سربراہ ،بیٹا،بھانجا اورڈرائیور ہلاک ہو گیا ۔ کابل میں افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے تربیتی مرکز پر حملے میں متعدد افراد ہلاک جبکہ دو خودکش حملہ آوروں نے بھی خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔جبکہ قندہار میں بم دھماکے میں ایک کرنل سمیت 4 فوجی ہلاک ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق صوبہ فاریاب میں طالبان کے حملے میں ضلع تغاب کے ڈسٹرکٹ چیف سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے ہلاک ہونے والوں میں ڈسٹرکٹ چیف خواجہ سراج الدین کا بیٹا،بھانجا اور ڈرائیور شامل ہے۔ڈسٹرکٹ چیف کی گاڑی پر دولت آباد اندخوی شاہراہ پر حملہ کیا گیا۔ جمعرات کی صبح دس بجے کے قریب چوتھی سڑک قمبر کے علاقے میں واقع افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے دفتر پر دو خودکش حملہ آوروں نے اندر جا کر دھاوا بول دیا اور فائرنگ شروع کر دی۔ امریکی اور افغان فوج چھ گھنٹوں تک دو حملہ آوروں کو ناکام کرنے میں ناکام رہی اس دوران حملہ آوروں کی فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک و زخمی ہو گئے ۔گولیاں ختم ہونے کے بعد خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے ۔ ادھرقندہار میں سڑک کے کنارے ایک بم دھماکے میں ایک کرنل سمیت 4 افغان فوجی ہلاک ہو گئے۔

Comments (0)
Add Comment