لاہور (آن لائن) راوی روڈ کے علاقے میں بیٹے نے باپ سے مل کر سائرہ نامی اپنی ماں اور اس کے دوسرے شوہر شہباز کو گولیاں مار کر اور چھریوں سے پے در پے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، بتایا گیا ہےکہ ملزم علی اوراس کےوالدارشد کورنج تھاکہ ملزمان کی ماں اوراہلیہ سائرہ نےشہباز نامی شخص سےدوسری شادی کرلی ہے،اسی رنجش کی بناپر باپ بیٹادونوں ملزمان اپنے دیگرتین ساتھیوں کےہمراہ مقتولین کےگھرحملہ آور ہوئے جہاں انہوں نے فائرنگ کرتےہوئے اورچھریوں سے پے درپے وار کرتے ہوئےدونوں میاں بیوی کوموت کےگھاٹ اتاردیا اور فرارہوگئے، پولیس نےمفرور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔