ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل – مقابلے میں ڈاکو ہلاک

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری جبکہ مقابلے میں ڈاکوماراگیا۔ قطر اسپتال اورنگی کے قریب جھگڑے میں 3افراد شدید زخمی ہو گئے ۔سو لجربازار میں بینک گارڈ اتفاقیہ گولی چلنے سے زخمی ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق بلال کالونی بنگالی مارکیٹ میں ملزمان کارسوار شہری سے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کر رہے تھے اس دوران کار سوار نے موبائل فون نیچے پھینک دیا جس پر ملزمان اسے گولی مارکر فرار ہو گئے۔ پولیس نے زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاںوہ چل بسا ،ایس ایچ او جمال محمد لغاری نے بتایا کہ مقتول اشفاق احمد ملیر کا رہائشی تھا ۔کورنگی سیکٹر 50/C گھی فیکٹری کے قریب موٹر سائیکل سوارڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس آنے پر فائرنگ کردی جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو شدید زخمی ہو گیاجسے گرفتار کر کے اسلحہ موٹر سائیکل برآمد کرلی اوراکو کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاںوہ دم توڑ گیا پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت نہیں ہوسکی۔ دریں اثنا گبول کالونی قطر اسپتال کے قریب 2گروپوں میں تصادم کے دوران لاٹھی ڈنڈوں اور چھری استعمال کرنے کے نتیجے میں 3افراد شدید زخمی ہو گئے جنمین مگول ولد زر علی ، رزاق ولد فاروق اور شہزاد ولد نظام شامل ہیں ،پولیس نےواقعے کی تفتیش شروع کردی ہے ،سولجر بازار البیلا سگنل کے قریب نجی بینک کا سیکو رٹی گارڈعمرحیات اپنی رائفل سے اتفاقیہ گولی چلنے سے زخمی ہو گیا جسےسول اسپتال لایا گیا ۔

Comments (0)
Add Comment