کوئٹہ ( ایجنسیاں)بلوچستان کی 11ویں صوبائی اسمبلی ہفتہ کو صوبے کے 17ویں وزیر اعلیٰ کا چناؤ کرے گی ۔بلوچستان عوامی پارٹی کی سربراہی میں6اتحادی جماعتوں نے جام کمال عالیانی جبکہ متحدہ مجلس عمل و بلوچستان نیشنل پارٹی نے میر یونس عزیز زہری کو امیدوار نامزد کر دیا ہے ۔جام کمال عالیانی کے داداجام غلام قادر خان،والد جام محمد یوسف بھی وزیر اعلیٰ بلوچستان رہے ہیں۔جام غلام قادر،نواب ذوالفقار مگسی اورمیر ظفراللہ جمالی 2,2بار وزیراعلیٰ بلوچستان رہے ہیں۔