ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک ) سعودی عرب نے جنگ سے تباہ حال شامی علاقوں کی تعمیر نو کے لیے 10 کروڑ ڈالر امدا دجاری کر دی ہے۔میڈیا کے مطابق سعودی امداد سے شام کےجنگ زدہ مشرقی علاقوں کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے جاری ترقیاتی منصبوں کو مکمل کیا جائے گا۔مذکورہ علاقے حال ہی میں داعش جنگجوؤں سے واگذار کرائے گئے ہیں۔امریکہ میں سعودی سفارت خانے کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ 10کروڑ ڈالر امداد سے بنیادی ڈھانچے کو تعمیر کیا جائے گا تاکہ شامی مہاجرین اپنے علاقوں میں واپس جا کر معمول کی زندگی بسر کر سکیں۔ واضح رہے کہ سعودی وزیر خارجہ نے گذشتہ ماہ برسلز میں امداد کا اعلان کیا تھا۔