کوئٹہ میں کوئلہ کان سے 2 لاشیں ساتویں روز بھی نہ نکالی جاسکیں

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) نواحی علاقے سنجیدی کی کوئلہ کان سے 2 کان کنوں کی لاشیں ساتویں روز بعد بھی نہ نکالی جا سکیں، مرنیوالے مزدوروں کے ساتھی خود ریسکیو آپریشن میں مصروف اور حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔کان میں 12اگست کو پیش آنیوالے حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 18ہوگئی،اب تک 16کانکنوں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ 2 لاشیں نکالنے کیلئے آپریشن ساتویں روز بھی جاری رہا۔ کانکنوں کی لاشیں ساڑھے 4ہزار فٹ گہرائی میں دبی ہیں۔ مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو آپریشن کر رہے ہیں۔ مزدور تنظیموں کا کہنا ہے کہ کوئلے پر اربوں ٹیکس وصولی کے باوجود کانکنوں کے تحفظ پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔

Comments (0)
Add Comment