کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی ٹریفک کے احکامات پر شہر بھر میں بغیر میٹر رکشوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرتے ہوئے سیکڑوں رکشوں کا چالان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے کراچی کی سڑکوں پر دوڑنے والے بغیر میٹر رکشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں متعدد رکشوں کا چالان کر دیا ۔ٹریفک پولیس کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک کے احکامات پر آپریشن شروع کیا گیا ہے ۔ ٹریفک پولیس کے افسران کا کہنا ہے کہ رکشہ میں میٹر نہ ہونے کی وجہ سے براہ راست عوام متاثر ہوتی ہے۔رکشہ ڈرائیورز کو وارننگ دینے کے لئے پہلے مرحلے میں 500روپے کا چالان کیا جا رہا ہے ،جس کے بعد یہ چالان ڈبل ہو جائے گا اور تیسری مرتبہ میں فٹنس کینسل کر کے رکشہ ضبط کر لیا جائے گا ۔ٹریفک پولیس کی جانب سے کریک ڈاؤن کے دوران رکشہ ڈرائیور نے حیران کن جواب دیتے ہوئے کہا کہ میٹر کیا ہوتا ہے ،مجھے نہیں پتہ ،میں نے دیکھا ہی نہیں ،میٹر کیسا ہوتا ہے،تاہم رات گئے کراچی ٹریفک پولیس نے اعلیٰ پولیس افسران کی ہدایت پر بغیر میٹر چلنے والے رکشوں کے خلاف آپریشن روک دیا تھا۔