گورے دہشت گردوں کا برطانیہ کی 2 مساجد پر حملہ

لندن (امت نیوز)برطانیہ میں گورے دہشتگردوں نے2 مساجد پرحملہ کر کے شیشے توڑ دیئے۔اطلاعات کے مطابق برمنگھم کی مسجد قمرالاسلام اور الحجرہ مسجدپر عشا کی نماز کے دوران حملہ کیا گیا۔ ویسٹ مڈ لینڈز پولیس کاکہنا ہے کہ د ونوں مساجد پر غلیلوں سے بال بیئرنگ برسائے گئے، جس سے شیشے ٹوٹ گئے ۔ واقعات کے بعد فوری طور پر پولیس طلب کر کے مساجد کے باہر تعینات کر دی گئی۔ مساجد پر حملوں کے بعد علاقے میں مسلمان عدم تحفظ کا شکار ہو گئے ہیں۔ برمنگھم کی مرکزی مسجد کے ٹرسٹی نصر محمود نے مغربی میڈیا کو بتایا کہ مسلمانوں کوغیر معمولی اسلا م فوبیاکا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ خواتین کوخاص طورپر نشانہ بنایا جارہاہے کیونکہ وہ اپنے لباس کی وجہ سے بآسانی پہچان لی جاتی ہیں۔ انھوں نے کہاویسٹ منسٹر کے واقعے کے مقاصد کے بارے میں کوئی قیاس آرائی نہ کی جائے اور مسلم کمیونٹی پر الزام عائد کرنے میں احتیاط سے کام لیا جائے۔

Comments (0)
Add Comment