حب ( نمائندہ امت ) ایف سی چیک پوسٹ کے قریب کار سے دھماکہ خیز مواد برآمد کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق حب شہر کے قریب ایف سی چیک پوسٹ پر ایک کار سے بارودی مواد ، ریموٹ اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بارود ی مواد کا معائنہ کیا ۔فورسز نے گاڑی کو تحویل میں لیکر ایک شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے ۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد تخریب کاری کے لیے لایا جارہا تھا۔