دگنیرشوت لیکر بھارتی گٹکا بیچنے والوں کو کھلی چھوٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)منڈی میں بھارتی ساختہ گٹکا فروخت کرنے والوں کو رشوت کے عوض کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔انتظامیہ نے رشوت کی رقم 300 سے بڑھاکر 600 روپے کردی ہے۔ کراچی پولیس بھی منڈی کی حدود کے اندر گٹکا فروخت کرنے والوں کے خلاف کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی عمل میں نہیں لا رہی ہے۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ منڈی انتظامیہ سچل تھانے کی پولیس کو بھی اس کام کو جاری رکھنے کے عوض رشوت دے رہی ہے۔اس خبر کے حوالے سے ایس ایچ او سچل علی رضا لغاری سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی، مگر ان سے رابطہ نہیں ہوسکا۔

Comments (0)
Add Comment