ترکی پر مزید پابندیوں کا امریکی انتباہ

واشنگٹن/ انقرہ(خبر ایجنسیاں) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دی ہے کہ پادری کو رہا نہ کیا تو ترکی پر مزید پابندیاں لگائیں گے، جبکہ ترک وزیر تجارت نے خبردار کیا ہےکہ پابندیاں بڑھنے پر ترکی بھی بھر پور جواب دے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ترکی برسوں امریکہ سے فائدے حاصل کرتا رہا ،لیکن اب پادری اینڈریو برونسن کو بلاجواز یرغمال بنا رکھا ہے، جس سے دونوں ملکوں میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ بیگناہ پادری کیلئے امریکہ کوئی قیمت ادا نہیں کرے گا۔البتہ ترکی کو مزید خمیازہ بھگتنا پڑے گا، جس کیلئے انقرہ تیار رہے۔ ٹرمپ کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے ترک وزیر تجارت رخسار پیکن نے کہا ہےکہ ترکی پہلے ہی عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کی بنیاد پر ردعمل دے چکا ہے۔ہم اپنا کام جاری رکھیں گے اور پابندیوں پر بھر پور جواب دیں گے۔

Comments (0)
Add Comment