کراچی (پ ر) کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ نئے گورنر چھوٹے تاجروں کو ساتھ لیکر چلیں گے اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کی کوشش کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجروں کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ گورنر کا کردار محدود نہیں ہونا چاہیے ۔ وفاقی حکومت سندھ کی ترقی کیلئے جس پیکیج کا اعلان کررہی ہے اس میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔