کراچی (پ ر) اجمیرالنسا ویلفیئرٹرسٹ کے چیئرمین روشن خان، صدر شاکر خان، نائب صدر شاہد شاہ جہاں اور دیگر نے تھر میں بھوک سے مزید 4 بچوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تھر میں بھوک اور غربت سے بچوں کی ہلاکتیں روکنے اور دیگر مسائل کو حل کرنے کیلئے حکومت اور سماجی رہنماؤں کو متحرک ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام قربانی کا گوشت تھر کے غریب عوام کو پہنچاکر قربانی کا حق ادا کریں۔