کراچی (پ ر) محبان اورنگی کے چیئرمین معراج احمد نے ٹاؤن کے دورے پر عوامی مسائل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اورنگی میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر جمع ہیں اور صفائی ستھرائی کا کوئی نظام نظر نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر اورنگی میں صفائی ستھرائی کے کاموں کیلئے اقدامات کیے جائیں۔