کراچی (پ ر) سندھ پیپلز یوتھ ضلع غربی کے رہنما رمیز صدیقی نے مراد علی شاہ کو دوبارہ وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ کراچی میں امن وامان کے قیام کیلئے اقدامات کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی مسائل حل کرنے کی بات کی ہے۔