گورنر اقبال ظفرجھگڑا نے استعفیٰ دے دیا

پشاور(نمائندہ امت) گورنر خیبر پختون اقبال ظفر جھگڑا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے،اقبال ظفر جھگڑا کا پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جمہوریت کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور جدوجہد کی۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل میں اے آر ڈی کا سیکرٹری جنرل تھا اور اے آر ڈی نے جمہوری نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اپنی آئینی ذمہ داری پوری کر دی ہے اور استعفیٰ منظوری کے لیے صدر مملکت کو بھیج دیا ہے۔گورنر کے پی کے کا کہنا تھا کہ بہت سنجیدہ حالات میں عہدہ سنبھالا تھا، ملٹری آپریشنز کا سلسلہ 70 فیصد مکمل ہو چکا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب سے قبائلی علاقوں میں امن قائم ہوا، بے گھر افراد کی واپسی اور بحالی سب سے بڑا چیلنج تھا، 97 فیصد آئی ڈی پیز واپس جا چکے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment