عمران خان کی زندگی میں 22 کا ہندسہ اہمیت کا حامل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی زندگی میں 22 کا ہندسہ بڑی اہمیت کا حامل رہا ہے۔عمران خان نے پاکستان کو 1992 کا ورلڈ کپ جتوایا اور پھر 1996 میں تحریک انصاف کی بنیاد رکھی۔عمران خان نے 18 سال کی عمر میں 1971 میں پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز کیا اور پھر تقریباً 22 سال بعد 1992 میں پاکستان کو کرکٹ کا عالمی چیمپئن بنوایا۔عمران خان نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد 1996 میں تحریک انصاف کی بنیاد رکھی اور پھر 22 سال کی سیاسی جدوجہد کے بعد 2018 میں ملک کے وزیراعظم منتخب ہوئے۔عمران خان 18 اگست 2018 کو ملک کے 22 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے۔اسی طرح عمران خان نے پہلی مرتبہ 2002 میں قومی اسمبلی کی نشست جیتی، اگر دیکھا جائے تو 2002 میں بھی 22 کا ہندسہ نمایاں ہے۔

Comments (0)
Add Comment