مریم نوازکو جیل میں ایئرکنڈیشن فراہم کرنے کی منظوری

لاہور(بیورورپورٹ) محکمہ داخلہ پنجاب نے مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں ایئرکنڈیشن فراہم کرنے کی منظوری دیدی ہے،محکمہ داخلہ پنجاب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں ایئرکنڈیشن فراہم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق جیل حکام نے ڈاکٹرز کی جانب سے مریم نواز کو گرمی اور حبس کی وجہ سے اے سی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے کہا تھا جس پر جیل حکام نے سمری محکمہ داخلہ کو بھجوائی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل حکام کی جانب سے بھجوائی گئی سمری کابینہ نے منظور کی جبکہ حتمی منظوری نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے دی گئی ہے۔

Comments (0)
Add Comment