عمران کا نشست سے اٹھ کر شہباز سے مصافحہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قومی اسمبلی میں اپنی نشست سے اٹھ کر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے مصافحہ کیا۔جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے جب شہباز شریف ایوان میں پہنچے تو انہوں نے خورشید شاہ، راجہ پرویز اشرف اور بلاول بھٹو سے مصافحہ کیا۔شہباز شریف جب اپنی نشست کے قریب پہنچے تو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنی نشست سے اٹھ کر ان کے پاس آئے اور صدر مسلم لیگ ن سے مصافحہ کیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان مختصر سی بات چیت بھی ہوئی اور پھر عمران خان اور شہباز شریف اپنی نشستوں پر براجمان ہو گئے۔

Comments (0)
Add Comment