کپواڑہ میں مظاہرین نے بھارتی فوجی کو ہلاک کر دیا

سرینگر(ایجنسیاں) مقبوضہ کشمیرکے ضلع کپواڑہ میں صبح کے وقت مظاہرین حملے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہو گیا ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی 32راشٹریہ رائفلز کے اہلکاروں پر اس وقت حملہ کیاگیا جب انہوں نے ضلع میں ہندواڑہ کے علاقے کچلو کرال گنڈ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی ۔ حملے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہو گیا ۔ آخری اطلاعات ملنے تک فوجی کارروائی جاری تھی۔ ادھرضلع بانڈی پورہ میں حاجن کے علاقے میں میر محلہ میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کی جس کے بعد علاقے میں بھارت مخالف مظاہرے شروع ہوگئے ۔ بھارتی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسوگیس اور پیلٹ گن سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس سے متعددافراد زخمی ہو گئے ۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں جھڑپیں جاری تھیں۔دریں اثناء قابض انتظامیہ نے بانڈی پورہ اور حاجن میں موبائیل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے ۔

Comments (0)
Add Comment