علامہ اقبال کرکٹ ٹورنامنٹ رائل الیون نے جیت لیا

اسلام آباد (امت نیوز) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لیڈنگ یونٹ کرکٹ ٹورنامنٹ رائل الیون نے جیت لیا جبکہ لیڈنگ یونٹ کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ضیاء الحسین نقوی، انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن اسلام آباد کے صدر چوہدری ضیاء، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (اکیڈمک) شاہد اسلام نے ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کئے۔ اس موقع پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویر احمد کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

Comments (0)
Add Comment