گستاخانہ خاکوں کیخلاف وکلا تنظیموں کا اقوام متحدہ سے رجوع کا اعلان

اسلام آباد(رپورٹ اخترصدیقی) وکلاء تنظمیوں نے ہالینڈ کی حکمران جماعت فریڈم پارٹی کے سربراہ ملعون گیرٹ ولڈرزکی جانب سے دس نومبرکو گستاخانہ خاکے بنانے کااعلان کیخلاف سخت ردعمل دینے کیلئے اقوام متحدہ اور دیگر یورپی ممالک کے رہنماؤں کوخطوط ارسال کرنے، ہالینڈکے سفیرکو ملک بدرکرانے بارے عملی کوششیں کرنے، ہالینڈکی اشیاء کابائیکاٹ کرنے سمیت دیگر اقدامات کاجلداعلان کریں گی ،ستمبرمیں دنیابھرمیں مسلمان وکلاء برادری کے احتجاج سے متعلق وکلاء تنظیموں سے رابطے کیے جائیں گے، اس کیلئے پروگرام کوحتمی شکل دی جارہی ہے ۔وکلاء برادری سے بھی مشاورت کاعمل مکمل کرلیاگیاہے جنرل باڈی اجلاس کے دوران قرا ردادوں کے ساتھ ساتھ عملی اقدامات کے اعلان کیے جائیں گے ۔حکومت سفارتی سطح پر ہالینڈسے بھرپور احتجاج کرے اور اسے اس کام سے روکنے کے لیے اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں سے رجوع کرے ۔ان خیالات کااظہار پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ ،صدرسپریم کورٹ بار پیر کلیم خورشید،سابق صدرسپریم کورٹ بار علی احمدکرد،وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل جام محمدیونس ایڈووکیٹ ،ممبرپنجاب بارکونسل راجہ ہارون ارشاد جنجوعہ ،کے پی کے بار کونسل کے چیئرمین ایگزیکٹوملک خالدداداعوان ،بلوچستان بار کونسل کے چیئرمین ایگزیکٹو راہیب خان ،سابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خادم حسین قیصر،اظہر صدیق ایڈووکیٹ ،ذوالفقار احمدبھٹہ ایڈووکیٹ ،نے روزنامہ امت سے گفتگوکے دوران کیاہے ۔ پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے کہاکہ انھوں نے وکلاء سے مشاورت کی ہے اس حوالے سے دنیاکے اہم ترین ممالک کی حکومتوں کوخطوط ارسال کیے جارہے ہیں ،ہالینڈسفارت خانے میں بھی احتجاجی مراسلہ بھجوایاجارہاہے اس بارے وکلاء برادری جوکچھ کرسکی ضرور کرے گی بین الاقوامی سطح پر مسلمان وکلاء سے بھی رابطہ کررہے ہیں ستمبرکے شروع میں ہم بھرپور اندازمیں ہالینڈکی ناپاک کوشش کوروکنے کیلئے اقدامات کرنے کےکیلئےحکومت سے بھی بات کریں گے ،صدرسپریم کورٹ بار پیر کلیم خورشیدنے کہاکہ ان کی جانب سے قرار داد مذمت منظور کی جا چکی ہے اور ہم نے اس بارے عملی کوششوں کے لیے بعض ممالک میں موجودوکلاء برادری سے رابطے بھی کیے ہیں ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں وکلاء برادری اس معاملے میں سخت احتجاج کرے گی اور پروگرام طے کیے جارہے ہیں چونکہ عدلیہ کی تعطیلات چل رہی ہیں اس لیے ستمبرکے شروع میں اس معاملے کودیکھیں گے او ر اس بارے حکمت عملی وضع کریں گے ،سابق صدرسپریم کورٹ بار علی احمدکردایڈووکیٹ نے کہاکہ ہالینڈکی حکومت کی یہ کوشش بزدلانہ اقدام ہے اور شرمناک بھی ہے حکومت کوچاہیے کہ وہ سفارتی سطح پر اس معاملے میں ہالینڈسے بات کرے کہ حکومت ہالینڈدینابھرمیں بسنے والے اربوں مسلمانون کی دل آزار ی کیوں کرناچاہتی ہے ایساکرکے انھیں کیاملے گا۔اس پر ان کی حکومت کے خلاف دنیابھرکے مسلمان اٹھ کھڑے ہوں گے ۔یہ قابل مذمت فعل ہے ایسانہیں ہوناچاہیے ۔مسلمانون کوکہاجاتاہے کہ وہ متشددہیں جبکہ غیر مسلم حکومتیں خودہی ایسے کام شروع کردیتی ہے جوکسی طوربھی مسلمان گوارہ نہیں کرسکتے ،نبی اکرم ﷺکی ذات کے بارے میں ہم کوئی گستاخی برداشت نہیں کریں گے اور نہ ہی کسی کواس بات کی اجازت دیں گے کہ وہ ہمارے نبی اخرالزمان ﷺکے حوالے سے کوئی مذموم کام کرے ۔انھون نے کہاکہ یہ نئی حکومت کے لیے اہم ترین ایشوہے اس پر وہ عوام کے دلی جذبات کوہالینڈحکومت تک پہنچائے ۔،وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل جام محمدیونس ایڈووکیٹ نے کہاکہ دل خون کے آنسورورہاہے ۔وکلاء اس مذموم کام کوروکنے کے لیے امت مسلمہ کاہراول دستہ بننے کوتیار ہیں ہم اس کی شدیدمذمت کرتے ہیں اور کسی کوبھی اس کی اجازت نہیں دیں گے انھون نے کہاکہ ان کے اپنے دلی جذبات یہ ہیں کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح کی گستاخاکانہ حرکات کوروکنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جانے چاہیں اور ایسے اقدامات ہونے چاہیں کہ پھر رہتی دنیاتک کسی کواس طرح کی جرات نہ ہوسکے حکومت کے لیے یہ معاملہ سب سے پہلااور اہم امتحان ہے حکومت کواپنی ذمہ داری پوری کرناہوگی ۔ ،ممبرپنجاب بارکونسل راجہ ہارون ارشاد جنجوعہ نے کہاکہ ہم وکلاء اس کے خلاف احتجاج کے لیے تیار ہیں اور سمجھتے ہیں صرف احتجاج سے ہی کام نہیں چلے گااس کے لیے آئینی وقانونی بنیادوں پر بھی کام کرناہون گے ہمیں اپنی مسلمان ممالک کی تنظیم اور عرب لیگ کوفعال کرناہوگامسلمان ممالک ہالینڈکی مصنوعات کامسلسل بائیکاٹ کرکے ملعون حکومت کوگھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرسکتے ہیں اب عمل کی ضرورت ہے باتوں کی نہیں ،کے پی کے بار کونسل کے چیئرمین ایگزیکٹوملک خالدداداعوان نے کہاکہ ہم اجلاس بلاچکے ہیں اور اس بارے ناصرف قرار دادمذمت پاس کی جائیگی ۔انھوں نے کہاکہ ہمارااجلاس آج ہفتہ کوہے اور ہم یورپی ممالک سمیت ہالینڈکی حکومت کواحتجاجی مراسلے ارسال کریں گے اور اس بارے ہم نے مراسلہ کوحتمی شکل دے دی ہے سفارت خانے میں جاکر اس کے خلاف احتجاجی قرار دادکی کاپی اور خط بھی بھجوارہے ہیں ۔ ،بلوچستان بار کونسل کے چیئرمین ایگزیکٹو راہیب خان نے کہاکہ ملعون حکومت مسلمانون کے دلی جذبات سے جان بوجھ کر کھیل رہی ہے وہ مسلمانون کے اندرموجودمحبت رسو ل ﷺکوٹیسٹ کرنے میں مصروف ہے ۔وہ اس طرح کی حرکتیں کرکے مسلمانو ں کے دلون سے محبت رسول ﷺنہیں نکال سکتے ہیں انھیں اس طرح کے مذموم کام کرکے پچھتاناپڑیگا۔ہم مسلمان ہین اور وکلاء برادری کی جانب سے مین ہالینڈحکومت کوپیغام دے رہاہون کہ وہ اس کام سے خودکوروکے ،مسلمانان عالم نے اس کانوٹس لے لیاتوپھر اس حکومت کوکہیں جائے پناہ نہیں مل سکے گی ہم حکومت کوبھی خط لکھیں گے اور ان سے کہیں گے کہ وہ ملعون حکومت کوخبردار کرے ۔

Comments (0)
Add Comment