کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دہشت گردوں کو پناہ دینے اورعلاج سے متعلق کیس میں ڈاکٹر عاصم کو علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ۔ گذشتہ روز سماعت کے موقع پر پیش درخواست گزار کے وکیل نےمؤقف اختیار کیا کہان کے موکل کو علاج کیلئےامارات جانا ہے ، استدعا ہے کہ 18 سے 28 اگست تک بیرون ملک جانے کی اجازت دی دجائے ، عدالت نے درخواست منظور کر لی دریں اثنا دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ کے مقدمے میں خصوصی عدالت نے ملزمان محمد ندیم چکنا اور وقار احمد کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت منظور کرلی ۔وکیل صفائی نےموقف اختیار کیا کہ میرے موکلین کیبل کا کام کرتے ہیں ان پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں استدعا ہے کہ انکی ضمانت منظور کی جائے ۔وکیل سرکار نےمخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان جرائم پیشہ ہیں اور ان سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد ہوا ہے عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت منظور کرلی ۔