راولپنڈی( نمائندہ امت)تھانہ صدر بیرونی پولیس نے خود کو صحافی اور ایجو کیشن افسر ظاہر کرکے بھتہ لینے والے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔نجی سکول کے مالک سید رضوان نامی شخص کی جانب سے تھانہ صدر بیرونی کی چوکی اڈیالہ کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیاکہ 16اگست کو کلاسز کے دوران 3افراد داخل ہوئے جن میں سے 1شخص کے ہاتھ میں نجی ٹی وی چینل کے اسٹیکر والا کیمرہ اور 1شخص کے ہاتھ میں مائیک جبکہ تیسراشخص خالی ہاتھ تھامائیک والے شخص نے اپنا تعارف رضوان بخاری ایجوکیشن افسر کے طور پر کرایاجبکہ دیگر2 کے نام محمد رشید اور عبدالمعید معلوم ہوئے رمضان بخاری نے سکو ل کی ناقص سکیورٹی پر 15ہزار کا مطالبہ کیا او رکافی بحث و تکرار کے بعد 2ہزار روپے اپنے وزٹنگ کار ڈ پر وصول کئے اور بقایا 13ہزارکی رقم اد انہ کرنے پر سکول نہ چلانے کی دھمکی دی اس طرح 17اگست کو تینوں ملزمان دوبارہ آئے اور بقایا 13ہزار کا مطالبہ کیا اور عدم ادائیگی پر سٹاف اور مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔