اسلام آباد(خبر ایجنسیاں) پی آئی اے کے طیارے میں کی کی چیلنج کرنے والی پولش سیاح ایوا زو بک نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں ملا۔ یہاں پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھاکہ یہ پریس کانفرنس خود کو کلیئر کرنے کیلئے کی ہے، آکسفورڈ سے تعلیم یافتہ ہوں، مختلف جگہوں کودریافت کرنا میرامشن ہے، پی آئی اے مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ نے مجھے کی کی چیلنج کرنے کا کہا، چیئرمین نیب کی طرف سے مجھے کوئی نوٹس نہیں آیا۔ انہوں بک نے کہا کہ گرین اسکارڈ ماحولیات کیساتھ ملکر پاکستان کے سافٹ امیج پر کام کر رہی ہوں اورمستقبل میں بھی کروں گی، جس جہاز میں چیلنج کیا وہ تربیتی مقاصد کیلئے جہاز کا ماڈل تھا، میری نیت پاکستانی جھنڈے کوعزت دینے اور آزادی کی خوشیاں منانے کی تھی، میں پھر کہنا چاہتی ہوں کہ اگر کسی کو برا لگا تو میں اس پر معافی مانگتی ہوں، میں پاکستان کی سیاحتی انڈسٹری کیلئے کچھ کرنا چاہتی ہوں، سوشل میڈیاکے ذریعے لوگوں کومختلف جگہوں سے متعلق پتہ لگتا ہے، آئندہ دنوں میں پاکستان میں ٹریول شوکرنا چاہتی ہوں۔