لندن( مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی حکام نےپاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا ایک فلائٹ اسٹیورڈ کو ہیتھرو ایئرپورٹ سے حراست میں لےلیا۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق برطانیہ کی بارڈر ایجنسی نے پی آئی اے ملازم سے 12 موبائل فونز برآمد کیے اور یہ ملازم پی کے 758 کے عملے میں شامل تھا۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے ملازم سے موبائل فونز معمول کی چیکنگ کے دوران برآمد ہوئے۔ہیتھرو ایئرپورٹ پر پی ائی اے کے ملازم کی گرفتاری کے حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار فلائٹ اسٹیورڈ شہباز برطانوی کسٹم حکام کی تحویل میں ہے۔ترجمان کے مطابق گرفتارملازم کو فلائٹ سے آف لوڈ کرکے فلائٹ روانہ کردی گئی ہے، برطانوی کسٹم حکام کی رپورٹ پر فلائٹ اسٹیورڈ شہباز کے خلاف کارروائی ہوگی۔