عمران کے ساتھ مل کر کام کرنے کی امریکی و ایرانی خواہش

اسلام آباد ( نمائندہ امت ؍ مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکہ نےپاکستان کے نئے وزیر اعظم عمران خان کو خوش آمدید کہتے ہوئے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ نئی سویلین حکومت دونوں ملکوں میں تعلقات کی بہتری اور تعاون کے فروغ کے لیے کام کرے گی ۔امریکہ کے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان ہیتھر نورٹ نے بیان میں عمران خان کو وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھانے پر خوش آمدید کہا ۔ادھر ایرانی صدرحسن روحانی نے بھی عمران خان کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئےاپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ عمران کا انتخاب بہادر اور عزت مندپاکستانیوں کی امنگوں کی علامت ہے۔ امید ہے عمران خان کے دور اقتدار میں عالم اسلام کی وحدت میں اضافہ ہوگا، پاکستان اور ایران کےدوستانہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔دوسری جانب یونیورسٹی بریڈ فورڈ نے ٹویٹر اکاؤنٹ نے اپنے سابق چانسلر کو مبارکباد دینے کیلئے چانسلر بننے کے بعد لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ” ہمارے سابق چانسلر عمران خان کو بہت بہت مبارکباد۔ آج انہوں نے پاکستان کے نئے وزیر اعظم کا حلف اٹھایا۔ کرکٹ ہیرو سے لے کر یونیورسٹی بریڈ فورڈ کے چانسلر بننے ، اور پاکستان کا وزیر اعظم بننے تک، ایک بہت ہی شاندار سفر۔۔۔“

Comments (0)
Add Comment