لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پی سی بی کے افسران نے نجم سیٹھی پر فون ٹیپ کروانے کا الزام لگادیا۔جب کہ اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ میری چڑیا کے مطابق گھر کے بھیدی ہی لنکا ڈھاتے ہیں،معاملہ نومنتخب وزیراعظم عمران خان تک پہنچ گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق کرکٹ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ 8 ماہ سے ان کے فون ٹیپ ہورہے ہیں، پرسنل اسٹاف سے معلومات اور متعلقہ کمپنیوں سے تفصیلات بھی لی جارہی ہیں ۔بورڈ افسران کے مطابق کئی مرتبہ شکایت کی، گورننگ بورڈ میں بھی معاملہ اٹھایا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی، جب کہ نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ کرکٹ بورڈ چلے گا تو صرف میری میری مرضی سے، کسی کو اعتراض ہے تو چلا جائے۔جب کہ سابق کرکٹر جاوید میانداد نے اس حرکت کو ناقابل تلافی جرم قرار دے دیا۔