اقوامِ متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل کوفی عنان چل بسے

نیویارک(امت نیوز)اقوامِ متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل کوفی عنان80برس کی عمر میں جنیوا میں چل بسے ۔ انھیں ان کی خدمات کے اعتراف میں2001 میں امن کا نوبل انعام دیا گیا تھا۔ کوفی عنان کا تعلق گھانا سے تھا۔ وہ پہلے سیاہ فام افریقی سفارتکار تھے جو اقوام متحدہ کے سربراہ جیسے اعلیٰ عہدے پر فائز ہوئے اور 1997 سے 2006 تک کام کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے کوفی عنان کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے،

Comments (0)
Add Comment