کراچی(پ ر)پاسبان نے عمران خان کو 12 نکات پر مشتمل تجاویز پیش کردیں ۔پاسبان کے صدر الطاف شکور نے کہا کہ تجاوزیر میں خاندانی سیاست کا خاتمہ ، ڈاکٹر عافیہ کی واپسی ، ڈیموں کی تعمیر ، یکساں تعلیمی نظام ،وسائل کی منصفانہ تقسیم ، باوقار خارجہ پالیسی، ذہین پاکستانیوں کی صلاحیتوں سے استفادہ، میڈیا پالیسی ، سی پیک ، زراعت کا فروغ ، کراچی اور لاہور کو میگا سٹی کا آئینی درجہ دینا شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم اُمید کرتی ہے کہ ان نکات کو سر فہرست رکھا جائے گا۔