پی آئی اے اسکاؤٹس خدام الحجاج کا پہلا وفد روانہ

کراچی(پ ر)پی آئی اے اسکاؤٹ پیٹرن محمد شعیب نے کہا ہے کہ حج اعتراف بندگی کا اہم ذریعہ ہے۔۔حجاج کرام کی خدمت کی جائے۔اسکائوٹس خدام ملک اور قومی ایئر لائن کی ترقی کیلئے دعائیں بھی کریں۔یہ بات انہوں خدام الحجاج کے پہلے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جو سعودی عرب روانہ ہوگیا۔اس موقع پر صوبائی سیکرٹری شمس خان ، محبوب قادری و دیگر بھی موجود تھے۔حج کی سعادت کے بعد اسکاؤٹس خدام کا ایک یونٹ مکہ مکرمہ حاجی کیمپ اور دوسرا یونٹ جدہ حج ٹرمینل پر تعینات ہوگا۔

Comments (0)
Add Comment