کراچی (بزنس رپورٹر) نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر دفتر میں جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔ نیشنل بینک کے صدر سعید احمد نے پرچم کشائی کے بعد سیکڑوں ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی موجودگی میں کیک بھی کاٹا۔ اس تقریب میں میڈیا اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سعید احمد نے کہا کہ بینک نے ملک کو آلودگی سے پاک کرنے کے لئے مہم شروع کرنے کے تحت ملک بھر میں 3ہزار پودے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان کو اپنا فرض، ایمانداری، لگن اور بینک کو مضبوط بنانے کے عزم کے ساتھ فرض ادا کرنا چاہئے۔