کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری ممتاز سہتو ایڈووکیٹ نے ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر 15روپے فی کلو اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے اسے عام آدمی کا چولہا بجھانے کی سازش قررار دیتے ہوئے اور زوردیا کہ قیمتوں میں من مانی اضافہ کا نوٹس لے کر عوام کو ریلیف دیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ غریب عوام پہلے ہی مہنگائی و بیروزگاری اور ناانصافی سے پریشان ہیں۔ ایل پی جی قیمتوں میں حالیہ اضافہ ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کردے گا۔ انہوں نے کہاکہ حکمران عوام کی حالت زار پر رحم کریں اور مہنگائی پر قابوکیلئے اقدامات کریں، تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔