کراچی(اسٹاف رپورٹر)عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے عمران خان سے اپیل کی کہ وہ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی واپسی یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ قوم تبدیلی کی خواہاں ہے۔ امید ہے عمران خان ماضی کے حکمرانوں کی طرح قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔