اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے عہدے کا حلف اٹھاتے ہی سیکرٹری سہیل عامر کو عہدے سے ہٹا دیا اور ان کی جگہ محمد اعظم کو نیا سیکرٹری مقرر کر دیا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے حلف اٹھاتے ہی سہیل عامر جو کہ 22 گریڈ کے افسر ہیں اور وزیر اعظم کے سیکرٹری کے عہدے پر خدمات سرانجام دے رہے تھے کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ڈو یژن رپورٹ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے اور ان کی جگہ گریڈ 21 کے محمد اعظم کو سیکرٹری وزیر اعظم مقرر کیا گیا ہے ۔ محمد اعظم اس سے قبل چیف سیکرٹری کے پی کے اور سیفران میں وزارت ایڈیشنل سیکرٹری تعینات رہ چکے ہیں۔