ڈیرہ غازی خان(مانیٹرنگ ڈیسک)نئے وزیراعلیٰ پنجاب کے شہرڈیرہ غازی خان میں شدید سیلاب اورلینڈسلائیڈنگ سے زمینی رابطے منقطع ہوگئے،2گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے علاقے کی کوریج کے لیے ٹیم ڈیرہ غازی خان بھیجی تھی جوایک جگہ سیلابی ریلے میں پھنس گئی تاہم عملہ محفوظ طورپرگاڑی سے باہرنکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ٹی وی نے اس حوالےسے رپورٹ میں بتایاکہ بارش سے ندی نالوں میں طغیانی کے باعث 2گاڑیاں سیلابی ریلے کی نذرہوگئیں۔