کراچی(اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک کی جانب سے عید کے موقع پر شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دےدی گئی ہے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے عید کے موقع پر بل جمع کرانے کی آخری تاریخ میں بھی توسیع کردی گئی ہے۔ وہ صارفین جن کے بجلی کے بلوں کی تاریخ 21سے23اگست تک ہے اب 27اگست تک بنا کسی سرچارج کے باآسانی بل جمع کراسکتے ہیں۔