کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) کانگو سے متاثر ہونےو الے مریض کو جناح اسپتال میں داخل کردیاگیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے ڈی ای جناح اسپتال کا کہنا ہے کہ کانگو سے متاثرہ شخص کو جناح اسپتال میں لایا گیا ہے جس کا علاج جاری ہے ۔کراچی میں عید قرباں کی آمد کے ساتھ ہی محکمہ صحت سندھ نے کانگو وائرس سے بچاؤ کے لئے الرٹ جاری کردیا ہے ۔منڈی جانے کے لئے جسم کو مکمل ڈھانپ کر رکھیں کیونکہ کانگووائرس جانورکی کھال پر موجود ہوتاہے ،عوام جانور کو ہاتھ لگانے سے پہلے دستانے ضرور پہن لیں۔