کراچی (اسٹاف رپورٹر) زمان ٹاؤن میں لوٹ مار کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ایس ایچ او زمان ٹاؤن انصار عالم کے مطابق کورنگی عوامی کالونی میں موٹر سائیکل سوار دوملزمان نے موٹر سائیکل پر سوار 40 سالہ شاہد ولد عبدالرشید سے لوٹ مار کرنے کی کوشش کی اس دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے شاہد کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے پولیس نے گولی کے خول برآمد کرلئے ہیں ،دریں اثنا شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود اکمل محلہ کوئی گوٹھ منزل پمپ کے قریب نامعلوم ملزمان غلام نبی بلوچ نامی شخص کے گھر پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے،پولیس کے مطابق واقعہ میں دو خواتین ماہ جہاں اور حمیرا بی بی معمولی زخمی ہیں،جبکہ بظاہر واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہو رہا ہے ۔