متحدہ ٹارگٹ کلر – گینگ وار کارندوں سمیت 10 گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران متحدہ لندن کےٹارگٹ کلر، لیاری گینگ وار کے2کارندوں اورقاتل سمیت 10 ملزم گرفتار کرکے اسلحہ، منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق بلدیہ میں کارروائی کے دوران رینجرز نے لیاری گینگ وار کے کارندوں حذیفہ اور عبدالحسیب کو گرفتار کیا،جو گارڈن، لسبیلہ، تین ہٹی اور بلدیہ ٹاؤن میں ڈکیتی سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، مدینہ کالونی اور اتحاد ٹاؤن کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کے دوران ڈکیتی اور جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 4ملزمان عطا اللہ، سلمان، شیروز اور محمد رضوان عرف ٹوٹل کو گرفتار کیا، جو نمائش، رنچھوڑ لائن، پتنگ مارکیٹ اور سعید آباد میں ڈکیتی و نقب زنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ رینجرز نے عوامی کالونی میں ملزمان بخت اللہ اور شہباز علی کو گرفتار کیا جو اسٹریٹ کرائمز اور ڈکیتی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود ، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ فریئر پولیس نے ایک اطلاع پرکارروائی کرکےکینٹ اسٹیشن کے قریب سے ملزم مہیب سردار عرف کرم علی کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔متحدہ لندن کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم اور لیاری سیکٹر سے تعلق رکھنے والا ملزم کراچی آپریشن شروع ہو تے ہی سیالکوٹ فرار ہو گیا تھا۔ پولیس نے کہا کہ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے ساتھیوں کیساتھ 2012میں پولیس اہلکار شجاع شاہ اور عثمان نامی شخص کو اغوا کر کے قتل کیا اور لاشیں نشتر روڈ پر پھینک دیں۔ ملزم نے یہ بھی بتایا کہ اس نے ساتھیوں کے ہمرا سٹی الائنس کی ریلی پر فائرنگ و حملہ کیا تھا جبکہ اولڈ سٹی ایریا ودیگر علاقوں سے بھتہ بھی وصول کرتا تھا۔ مزید انکشافات متوقع ہیں۔ سرجانی یارو گوٹھ سے 23جولائی کو عمران نامی نوجوان کی لاش ملی تھی۔

Comments (0)
Add Comment