واہ کینٹ(نمائندہ امت) تحریک انصاف کے مرکزی سنیئر نائب صدرو متوقع وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی 22سالہ جدوجہد رنگ لے آئی ،اپوزیشن کے شور مچانے کا مقصد حکومت پر دباؤ بڑھا کر نواز شریف کے لیئے این آر او کی را ہ ہموارکرنا ہے لیکن تحریک انصاف دباؤمیں نہیں آئے گی نہ ہی این آر او ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک سعید آف دہگل کی طرف سے منعقدہ عشایئے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ این اے59کی پسماندگی ،تعلیم،صحت سمیت دیگر مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرائیں گے۔