کراچی(اسٹاف رپورٹر)عیدالاضحی کا سیزن آتے ہی مارکیٹوں میں چھریاں چاقو تیز کرنے والوں کا رش لگ گیا ہے،وہیں محلے میں موجود دکانداروں نے بھی ایڈوانس بکنگ کرنا شروع کر دی ہے،دکانداروں نے چھوٹی چھری تیز کرنے کے 30روپے اور بڑی چھری تیز کرنے کے لیے 50روپے کا ریٹ مقرر کیا ہوا ہے،جبکہ بیشتر دکانداروں نے بکنگ بند کر دی ہے،دکاندار آفتاب نے ’’امت‘‘ کو بتایا کہ مہنگائی کے باعث شہریوں کا نئے اوزار کی طرف رجحان نہیں ہے ‘آفتاب نے بتایا کہ شہریوں کی ایک بڑی تعداد پرانے اوزار پر دھار لگوانے کے لیئے دکان کا رخ کررہی ہے۔