کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ مجلس عمل کے مرکزی رہنما اسد اللہ بھٹو نے سکھاہے کہ انتخابی نتائج پر تحفظات کے لئے جمہوریت کا تسلسل چاہتےہیں۔ جماعت اسلامی اقامت دین کی عالمگیر تحریک ہے جو شریعت کے نفاذ، اصلاح معاشرہ اور اسلامی خوشحال اورکرپشن فری پاکستان کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔ کارکن بلدیاتی انتخابی کی تیاری کرلیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے احسن آباد زون گجرو میں اجتماع کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماع میں انتخابی صورتحال کا جائزہ سمیت چرم قربانی مہم کی منصوبہ بندی کی گئی۔