کراچی (اسٹاف رپورٹر) جے یو آئی یوتھ ضلع بن قاسم کے نائب صدر رب نواز آفریدی حادثے میں انتقال کرگئے۔ نماز جنازہ مقامی مسجد میں ادا کی گئی، جبکہ تدفین مولامدد قبرستان میں کی گئی۔ نماز جنازہ میں دیگر جماعت کراچی حافظ نعیم الرحمن، امیر ضلع بن قاسم عبدالجمیل، امیر ضلع شرقی یونس بارائی وجماعت اسلامی دیگر ذمہ داران، دوست واحباب اور رشتہ داروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور لواحقین و اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لئے مغفرت درجات کی بلندی اور لواحقین و پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔