کراچی (پ ر)مسلم لیگ (ق)سندھ کے جنرل سیکریٹری طارق حسن نے کہاہے کہ کارکنان کی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دیں گے ۔ قائد چوہدری شجاعت حسین سندھ کی ترقی و خوشحالی کیلئے وفاق سے پیکج منظور کرائیں ۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری پرویز الٰہی کی پنجاب اسمبلی میں اسپیکر اور مرکزی سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ کے وفا قی وزیر بننے کی خوشی میں کارکنان کے اجتماع سے خطاب میں کیا انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان سے عوام نے بڑی امیدیں وابستہ کی ہیں۔ اس موقع پر صدر کراچی ڈویژن نعمت خلجی ، بزنس فورم کے صدر ندیم کامل ، ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری محمد صادق شیخ ، جنرل سیکریٹری عبدالقیوم خان ، سینئر رہنما فقیر محمد قریشی ، شاہد عباسی ، سلیم قادری ، عبدالرحمن خانزادہ ، فرحان وزیر ، آفاق خٹک ، رفعت ایڈووکیٹ ، قاسم سومرو ، واصل خان ، خالد میر ، سہیل قریشی اور پاسٹر افضل سمیت دیگر نے بھی چوہدری پرویز الٰہی اور طارق بشیر چیمہ کو مبارک باد پیش کی ۔ آخر میں مٹھائی تقسیم کی گئی ۔